پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں ،ظہیر الدین بابرخان

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:14

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہے ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے ساتھ ہمیشہ تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر ظہیر الدین بابر خان لونڈ نے میرپور ماتھیلو میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیں انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑتی انہون نے تمام منتخب پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتیں اور اثر رسوخ استعمال کریں تاکہ عام آدمی کو نچلی سطح پر کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، قبل ازیں انہوں نے صحافی موسی کھوسو سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے ممتاز عالم دین مولانا سلطان احمد لغاری کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مولانا سلطان احمد لغاری ایک بڑے عالم دین تھے جن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا برسوں پورا نہ ہو سکے گا

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں