جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گھوٹکی پولیس کا سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ

پیر 26 اکتوبر 2020 21:35

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) 12 ربیع الاول ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ضلع گھوٹکی پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذہبی رہنماں کے نشاندہی کردہ مسائل اور حالاتِ کو مدِ نظر نظر رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،ضلع گھوٹکی بھر سے ٹوٹل 17بڑی ریلیاں/جلوس نکلیں گے۔

جن میں گھوٹکی شہر، خانپور مہر شہر،میر پور ماتھیلو شہر،بھرچونڈی شریف، ڈہرکی،اباڑو شہر،و 12دیگر شامل ہیں،جبکہ اس علاوہ بھی چھوٹی/ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔

(جاری ہے)

12 ربیع الاول کے دن گھوٹکی پولیس کے 1860پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دینگے، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی سربراہی میں4ڈی ایس پی، 68 پولیس افسران اور 1792 ہیڈ کانسٹیبلز اور لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 12ربیع الاول کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،جبکہ سندھ رینجرز کے جوان بھی پولیس کی معاونت کیلئے حاضر ہونگے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 270 اضافی پولیس کمانڈوز بھی مخصوص تھانوں میں ہائی الرٹ ہوں گے،خواتین کی محفل میلاد کے پروگراموں میں لیڈیز پولیس اہلکار اور رضاکار فورس مقرر کی جائے گی ،بم ڈسپوزبل اسکواڈ کی ٹیم ہنگامی صورتحال کے لئے ہیڈکوارٹر میں موجود ہو گی ،کانٹیجینسی پلان کے مطابق تمام ریلیوں/جلوسوں کی گذرگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ،جلوسوں/ریلیوں کی کڑی نگرانی کیلئے سادہ لباس اہلکار بھی مقرر کیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی اور وڈیو رکارڈنگ کے ذریعے تمام حرکات پر نظر رکھی جائے گی ،ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران ریلیوں/جلوسوں کے روٹس کا جائزہ بھی لیں گے اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،شہری کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کی صورت میں فی الفور اطلاع دینے کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن اور ایس ایس پی آفس میں موجود کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں