خانپور مہر کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی

پیر 23 نومبر 2020 20:36

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) خانپور مہر کے قریب مسو مائینر کو 30 فٹ چوڑا شگاف ، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب چار دیہات میں پانی داخل ، محکمہ آبپاشی کے عملے کے تاخیر سے پہچنے پر علاقے کے لوگوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق خانپور مہر کے قریب مسو مائینر کو آر ڈی 19 کے قریب تیس فٹ کے قریب چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ، جس سے اراضی پر کاشت گندم کے فصل کو سخت نقصان پہنچا، جبکہ پانی گاں نظر علی گڈانی سمیت دیگر علاقوں میں داخل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، علاقے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور کہا کہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود آبپاشی عملے کے نہ پہچنے سے نقصان میں اضافہ ہوا تاہم بعد ازاں آبپاشی عملے نے بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچ کر شگاف کو پر کیا

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں