سندھ حکومت کاشتکاروں و زمینداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،عبدالباری پتافی

منگل 24 نومبر 2020 23:20

میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سندھ حکومت کاشتکاروں و زمینداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور زمینداروں و کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے سندھ بھر میں نہری نظام کی بھتری اور ٹیل تک پانی پہنچانے کے لئے نہروں کی بھل صفائی کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں سندھ کے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز عبدالباری خان پتافی نے مسو مائینر کی بھل صفائی کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی کی عوام کی اکثریت زراعت سے وابستہ ہے اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے پانی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھل صفائی کی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ ٹیل تک با آسانی پانی پہنچ سکے اور کاشتکار و زمیندار خوشحال ہو اور زمینداروں کو ان کی محنت کا بھرپور صلہ مل سکے اس موقع پر انہوں نے مسو مائینر کی بھل صفائی کے کام کے آغاز کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے آبپاشی عملے کو ہدایات دیں کہ بھل صفائی کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور اس کو ادہورہ نہ چھوڑا جائے تاکہ کاشتکاروں و زمینداروں کو نہری پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پانی باآسانی ٹیل تک دستیاب ہو اس موقع پر آبپاشی انجنیئر خورشید احمد کھوکھر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام نبی وسیر ، عبد الغفار وسیر ، محمد خالد مغل و دیگر رہنما ان کے ہمراہ موجود تھے

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں