پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،33مشتبہ افراد زیر حراست

جمعہ 27 نومبر 2020 19:25

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ضلع گھوٹکی میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، پولیس نے مختلف علاقوں سے 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی ہدایات پر کومبنگ و سرچنگ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد مشکوک گاڑیوں ، مسافروں، مسافر بسوں ، موٹر سائیکلوں کے کوائف کاغدات کی چھان بین اور مختلف علاقوں سے 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے جبکہ ان کے شناختی کارڈز اور دوسرے دستاویزات چیک کئے جارہے ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے جمع المبارک کے دن مساجد امام بارگاہوں کے باہر حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں