فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی انتظامیہ اور ٹھیکیداری سسٹم کے خلاف مزدوروں کا احتجاج

ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا ، جس کی ذمہ داری ایف ایف سی انتظامیہ پر ہوگی، مزدور

منگل 8 جون 2021 23:55

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی انتظامیہ اور ٹھیکیداری سسٹم کے خلاف مزدوروں کا احتجاج، ایف ایف سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی، اس موقع پر عبدالحق کھٹیان، منور سیال، امین مہر و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایف ایف سی انتظامیہ مقامی مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے ، اور مزدوروں کی تنخواہیں منقطع کی جارہی ہیں ، اور ملازمین کے بچوں کو تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایف سی انتظامیہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل نہیں کررہی ، انہوں نے کہا کہ ہم سب مزدور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ ایف ایف سی انتظامیہ مزدوروں سے لڑ رہی ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا ، جس کی ذمہ داری ایف ایف سی انتظامیہ پر ہوگی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں