ٹرینوں کے المناک حادثے میں ہلاکتوں پر دل خون کے آنسو رو رہاہے‘برجیس طاہر

بدھ 9 جون 2021 12:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی کے درمیان دو ٹرینوں کے المناک حادثے میں ہلاکتوں پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر محمد برجیس طاہر نے گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ لواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں