میرپور ماتھیلو کے قریب تیز مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم

ٹرک ڈرائیور سمیت دو مسافر جاں بحق ،17مسافر زخمی

پیر 14 جون 2021 23:11

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) میرپور ماتھیلو کے قریب تیز مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، ٹرک ڈرائیور سمیت دو مسافر جاں بحق ،17مسافر زخمی ،زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کراچی سے لاہور جانیوالی مسافر کوچ اور ٹرک میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور محمد جمیل موقع پر جاں بحق ہوگیا ، جبکہ مسافر کوچ کے 17 سے زائد مسافر جن میں نیک بخت ، ہمیرا، عزت بی بی ، صدف بی بی ، سکینہ ، امیراں ، شبانہ ،امتیاز،محمد ، خان تصور، تحرین ، ابوبکر، طلا بی بی ، اسد ، محمد عرفان و دیگر شامل ہیں جن میں چار شدید زخمیوں کو رحیم یار خان اسپتال داخل کیا گیا ہے جن میں سے ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے ، جبکہ حادثے کے دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو میں طبی امداد دی جارہی ہے

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں