سیاہ کاری غیریت کے نام پر دو گروپوں میں تصادم اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

جمعرات 7 اکتوبر 2021 23:31

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) سیاہ کاری غیریت کے نام پر دو گروپوں میں تصادم اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد جاں بحق 1 ,افراد زخمی ہو گیا ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی بی سیکشن تھانہ کی حدود میں واقع گاں دوست محمد بلو میں سیاہ کاری غیرت کے نام پر چار سالہ پرانے تنازعے پر بلو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جس پر اندھا دھند فائرنگ میں تین افراد جن میں عابد بلو خمیسو اور گلزار بلو موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک افراد شدید زخمی ہو گیا زخمی اور لاشوں کو گھوٹکی اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں پر لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا اس واقع کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے پولیس کی بھاری نفری کو اس گاں میں تعینات کر دیا تاکہ مزید خون ریزی کو روکا جا سکے آخری گھوٹکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں