تعلقہ اسپتال اوباوڑو کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا سخت نوٹس

جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:26

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) تعلقہ اسپتال اوباوڑو کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا سخت نوٹس ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے اوباوڑو کے شہری کی جانب سے تعلقہ اسپتال اوباوڑو کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہی.

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی ہے کہ وہ رات کے وقت مقرر ڈاکٹر و ملازمین کو پابند بنائیں کہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ایم ایس اوباڑو ڈاکٹر الظاف سومرو نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والا شخص محکمہ صحت کا ملازم نہیں بلکہ مچھلی فروش جبار رند ہے جو کہ رات کے وقت علاج کی خاطر آیا تھا تو دوسرے شہری دانش ملک نے وڈیو بناکر اسے محکمہ صحت کا ملازم بتایا جبکہ شکایت کندہ شہری دانش ملک کو علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں تھی، ایمرجنسی وارڈ میں بھی تمام عملہ موجود تھا،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں