ماڑی گیس اینڈ پیٹرولیم کمپنی میں چالیس سے زائد غیر مقامی انجینئر کی غیر قانونی بھرتی کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:26

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) ماڑی گیس اینڈ پیٹرولیم کمپنی میں چالیس سے زائد غیر مقامی انجینئر کی غیر قانونی بھرتی کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ ضلع گھوٹکی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفیس میرپور ماتھیلو کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دہرنا ، تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر ماڑی پیٹرولیم اینڈ گئس فیلڈ کمپنی میں چالیس سے زائد غیر مقامی و غیر سندہی انجنئیرز کی بھرتی کے خلاف جسقم رہنماں فقیر رمضان کلوڑ ،میرحسن لاشاری ، نصراللہ کلادی ،اکرم میتلو ،کمال مہر نثار بوذدار اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے شہر میرپور ماتھیلو سے پیدل مارچ کرکے ڈپٹی کمشنر افیس میرپور ماتھیلو کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہرنا دیا اس موقع پر ان رہنماں نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم اینڈ گئس فیلڈ کمپنی مقامی افراد کو روزگار دینے کے بجائے غیر مقامی افراد کو انجنئیر بھرتی کر رہی ہے اور اس وقت بغیر کسی ایڈورٹائزنگ کے چالیس انجنئیر بھرتی کئے گئے ہیں جو کہ دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں ان میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے بھائی بھی شامل ہیں ، اس موقع پر ان رہنماں نے کہا کہ اگر غیر مقامی انجنئیر کو ہٹاکر مقامی افراد بھرتی نہ کئے گئے تو ماڑی پیٹرولیم اینڈ گئس فیلڈ کے مین گیٹ کے آگے جسقم رہنما صنعان قریشی کی سربراہی میں دہرنا دیا جائے گا جو کہ غیر مقامی انجنئیر کو ہٹائے جانے تک جاری رہے گا،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں