اوباڑو کے صحافی پر منشیات فروش کا حملہ، صحافی شدید زخمی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:49

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) اوباڑو کے صحافی پر منشیات فروش کا حملہ، صحافی شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے صحافی امتیاز احمد دایو پر واجد دایو نے حملہ کر کے موبائیل فون ، اور نقد رقم بھی چھین لی اور صحافی کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا، صحافی کو اوباڑو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، امتیاز دایو کا کہنا ہے کہ ملزمان واجد دایو و دیگر حملہ کیا ہے اور مجھے زخمی کر لیا ہے اور اب اوباڑو پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی آئی جی سکھر سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں