بحریہ ٹائون اور سندھ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی قومپرست رہنمائوں کا قافلہ کراچی سے میرپور ماتھیلو پہنچ گیا

منگل 12 اکتوبر 2021 21:40

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) بحریہ ٹائون اور سندھ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی قومپرست رہنمائوں کا قافلہ کراچی سے میرپور ماتھیلو پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو بحریہ ٹائون اور سندہ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی قومپرست رہنمائوں کا قافلہ کراچی سے میرپور ماتھیلو پہنچ گیا میرپور ماتھیلو بائے پاس پر رہنماں کا شاندار استقبال کیا گیا رہنماں نے بڑے جلوس کی شکل میں بھٹائی چوک میرپور ماتھیلو پہنچ گئے ایس یو پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری زین شاھ ایس ٹی پی رہنما گلزار سومرو روشن برڑو جیئے سندھ محاز کے چیئرمین ریاض چانڈیو پہنچ گئے انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندہ بیچنے کے بعد سندھ کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہم اپنی دھرتی کے انچ انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے لیکر ٹھٹہ تک زمین پر قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ ہر صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع گھوٹکی میں صنعتی اداروں میں مقامی بے روزگاروں کو روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا جو کہ یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے انہون نیدہرنے کے تمام شرکا کو کراچی میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے کی بھی اپیل کی

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں