میرپور ماتھیلو میں جئے سندھ کے پرچم کو جلانے کے خلاف جسقم کے کارکنوں کا میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پہنچ کر دھرنا دے دیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:28

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) میرپور ماتھیلو میں جئے سندھ کے پرچم کو جلانے کے خلاف جسقم کے کارکنوں کا میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پہنچ کر دھرنا دے دیا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں بھٹائی چوک پر لگے جئے سندھ کے پرچم کو جلانے کے خلاف جسقم کے کارکنوں کا میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پہنچ کر دھرنا دے دیا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر جسقم ضلع صدر فقیر رمضان کلوڑ،نصر اللہ کلادی، ایڈووکیٹ عبدالمجید میربحر، کمال مھر ،وحید سندھی، میرحسن لاشاری ،نظیر شیخ، حنیف سومرو نے کہا کہ سندھ کے پرچم کی بے حرمتی اور جلانے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ہم پر امن ہیں پر امن رہنے دیا جائے انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیت اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ،بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں