چچا نے لڑکے سے بات کرنے پر بھتیجی کو قتل کردیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:59

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) گھوٹکی میں چچا نے مبینہ طور پر دوست سے موبائل پر بات کرنے پر بھتیجی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے اسٹیشن روڈ کے علاقے میں ملزم محراب لکھن نے بھتیجی کو مبینہ طور پر لڑکے سے موبائل پر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طیش میں آکر بھتیجی پر فائرنگ کردی جس سے آٹھویں جماعت کی طالبہ آسیہ جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی

گھوٹکی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments