نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے پولیس اہلکار کو شہید کردیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:49

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے پولیس اہلکار کو شہید کردیا ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی شدید زخمی ہوگیا ہے ورثا نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیشل برانچ ضلع گھوٹکی کا پولیس اہلکار سلطان رند معمول کے مطابق صبح کے اوقات میں پوائنٹ سے پولیس اسٹیشن واپس جا رہا تھاکہ ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں سونن شاخ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار سلطان احمد رند موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ واک پر ساتھ جانے والا شہری شدید زخمی ہوگیا ہے جنہیں اسپتال لیجایا گیا واقعہ کے بعد مقتول پولیس اہلکار کے ورثا نیقومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سندھ پنجاب کی ٹریفک معطل کر دی ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں مظاہرین کا کہنا ہے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کا تعاقب کیا جارہا ہے ایک گھنٹے کی تاخیر سے ایس ایچ او اوباڑو قلب عباس شاہ کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ورثا نے دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ سے ٹریفک بحال کر دی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازے جنازہ حسینی امام بارگاہ اوباڑو میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں پولیس افسران ایم پی اے میر شہر یار خان شر اور شہر کے سماجی سیاسی لوگوں نے شرکت کی میت کو انکے آبائی گاوں چوک ماڑی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں