ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی تمام فلور ملز کو سستے آٹے کے اسٹال قائم کرنے کی ہدایت

بدھ 10 نومبر 2021 23:55

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا تمام فلور ملز کو سستے آٹے کے اسٹال قائم کرنے کی ہدایت، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں اسٹالز کی نگرانی کریں گے، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی زیر صدارت ضلع کی عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے اسٹالز قائم کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے لوگوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے پانچوں تحصیلوں میں اسٹالز قائم کرنے کا بندوبست کیا جائے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تمام فلور ملز کے ذمہ داران کو رکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے تاکہ رواں ہفتے کے دوران اسٹال قائم ہوسکیں. انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آٹے کی فروخت کو شفاف بنانے کے لئیموثر حکمت عملی بنائیں تاکہ اسٹالز سے زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو فائدہ حاصل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments