ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا ڈی اے پی یوریا کے من پسند نرخ وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

منگل 16 نومبر 2021 00:33

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا ڈی اے پی یوریا کے من پسند نرخ وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے آبادگاروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی اے پی سمیت دیگر یوریا کے من پسند نرخ وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈان کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے جو مقرر قیمتوں کے بجائے من پسند قیمت پر یوریا فروخت کر رہے ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں