گھوٹکی، قبائلی جھگڑے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

منگل 30 نومبر 2021 00:31

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) گھوٹکی کچے کے علاقے میں قبائلی جھگڑا اندھا دھند فائرنگ دیرینہ دشمنی پر تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشہ روز گھوٹکی کچے کے علاقے رونتی میں دونوں قبائل کے درمیان قبائلی تنازعہ شدت اختیار کر گیا اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دھوندو برادری کے دو نوجوان بادل اور حنیف دھوندو اور شر برادری کا ایک افراد الاہی بخش سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھوندو برادری کے جاںبحق اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو لایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئی اس واقع کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیا گیا ہے تاہم دونوں قبائیل میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں جانب سے مورچہ بند ہوگئے ہیں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے واضع ہو کئی سالوں سے گھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی کچے میں قبائلی جھگڑا چل رہا ہے جس میں ابھی تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

گھوٹکی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments