سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات ، ضلع گھوٹکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی و صوبائی محکموں کی املاک سے تجاوزات ختم کروائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آپریشن کی نگرانی کرنے کا حکم

بدھ 1 دسمبر 2021 23:56

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات ، ضلع گھوٹکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ، وفاقی و صوبائی محکموں کی املاک سے تجاوزات ختم کروائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آپریشن کی نگرانی کرنے کا حکم. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں عدالت عظمی کے فیصلے کے پیش نظر ضلع گھوٹکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز شہریار قمر خان ، رضوان نظیر ، مختیار کارز محمد قاسم دہاندہو، اشرف علی پتافی ، جمیل احمد کھوسو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عدالت عظمی کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری املاک سے تجاوزات ختم کروانے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا جائے اس سلسلے میں گرائونڈز، فلاحی پلاٹوں، قبرستانوں، پارک، اسپتالوں، قومی شاہراہ، سڑکوں، اسکولوں سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کی سرکاری ملکیت پر قبضہ کرنے والوں کو آگاہ کیا جائے کہ وہ ازخود قبضے ختم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کرواکر کارروائی کی جائی.

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران سندھ پبلک پراپرٹی (ریموول آف اینکروچمینٹ) ایکٹ 2010 کے ضابطہ اخلاق کے پیش نظر کارروائیاں کی جائیں اور تجاوزات ختم کروانے کے بعد ملبہ ہٹایا جائے تاکہ عوام کو تکالیف کا سامنہ نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ فراہم کی جائی. اس موقع پر انہوں نے انکروچمنٹ فورس کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران تمام فورس کو فعال کیا جائے تاکہ جلد از جلد تجاوزات کا خاتمہ کیا جاسکے�

(جاری ہے)

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں