ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، کورونا ویکسینیشن مہم کی سست روی پر برہم،تمام ایم ایسز کوکارکردگی بہتر بنانے اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 11 جنوری 2022 00:28

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، کورونا ویکسینیشن مہم کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ایم ایسز کوکارکردگی بہتر بنانے اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او اور متعلقہ میڈیکل افسران سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ایم ایسز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کاکردگی کو بہتر بناکر فکس سنٹرز کو مکمل طور پر فعال بنائیں جبکہ او پی ڈی میں آنے والے لوگوں کو بھی ویکسین کی جائی. انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہوگی، اگر کسی نے سستی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کے لئے حکام کو سفارش کی جائے گی کیوں کہ یہ ایک قومی کاز ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی.

اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں موجود تمام سرکاری و نجی اداروں اور اسکولوں کو واضع ہدایات جاری کریں کہ وہ اپنے اسٹاف اور 12 سال تک کہ طلبہ و طالبات کو ویکسین لگوانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں بصورت دیگر ان کے خلاف حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی.

اجلاس کے دوران انہوں نے ڈی ایچ او کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں خواتین ورکرز کو سو فیصد شامل کیا جائے اس سلسلے میں ان کو پابند بنایا جائے کہ وہ 14 روز کے اندر متعلقہ علاقوں کا ویکسینیشن کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کریں جبکہ تمام ایم ایسز روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائیں. ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ویکسین لگوائی جائے اس سلسلے میں جن لوگوں نے ویکسین کے دو ڈوز لگوائے ہیں وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکی.

قبل ازیں این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر وقار ڈہر نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت سندھ کی پالیسی کے مطابق ضلع میں تقریبن 11 لاکھ لوگوں کو ویکسین کرنی ہے جبکہ اس وقت تک 5 لاکھ 33 ہزار 994 لوگوں کو ویکسین کی جاچکی ہے

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments