اوباڑو سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی بازیابی کے لئے اساتذہ اور طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:24

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) اوباڑو سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی بازیابی کے لئے جروار میں اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق اوباڑو سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی بازیابی کے لئے جروار میں اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سچل سرمست اسکول کے طلبا اور اساتذہ نے پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے معصوم بچے کی بازیابی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا انہون نے منتخب نمائندوں سمیت اعلی حکام سے بازیابی کے لئے اپیل کی کہ بچے کو فوری طور پر بازیاب کروا کر پریشانی ختم کی جائے

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں