گھوٹکی سے 2 سالہ معصوم بچے عبدالاحد بھٹی کو اغوا ہوئے 9 دن گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کرا سکی

جمعہ 21 جنوری 2022 22:43

ْگھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) گھوٹکی سے 2 سالہ معصوم بچے عبدالاحد بھٹی کو اغوا ہوئے 9 دن گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کرا سکی پاکستان پیلز پارٹی شہید بھٹو اور سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے مین چوک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے شیخ محلے سے 9 روز قبل گھر کے باہر سے 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو سالہ معصوم بچے عبدالاحد بھٹی کو اغوا کر کے لے گئے تھے 9 دن گزرنے کے باوجود معصوم بچے کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا معصوم بچے عبدالاحد کی بازیابی کیلئے پاکستان پیلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی نواز سپیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی مین چوک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئی مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی پیلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر نے علی نواز سپیو نے کہا کہ اگر پولیس نے بچے کو 2 دن میں بازیاب نا کرایا گیا تو ہم سندھ بھر میں مظاہریے کرے گے مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم عبدالاحد بھٹی کو جلد بازیاب کرایا جائے ۔

گھوٹکی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments