میرپور ماتھیلو ، سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں جھلسنے والا نوجوان دم توڑ گیا

جمعرات 24 مارچ 2022 00:03

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) گائوں احمد علی کلہوڑو میں پانچ روز قبل گیس سلینڈر پھٹنے سے زخمی نوجوان کراچی کے اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی گائوں احمد علی کلہوڑو میں پانچ روز قبل گیس سلینڈر پھٹنے سے زخمی نوجوان محمد علی کلہوڑو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کی اسپتال میں جاں بحق ہو گیا، جس کی اطلاع پر گھر میں ماتم چھا گیا۔ واضح رہے کہ نوجوان کا ستر فیصد جسم جھلس گیا تھا جس کو کراچی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں