لاہور کی رہائشی خاتون کا شوہر کے مظالم کے خلاف احتجاج

مجھے خاوند سے جان کا خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، متاثرہ خاتون کا مطالبہ

جمعرات 24 مارچ 2022 00:03

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) لاہور کی رہائشی خاتون نے شوہر کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون آسیہ نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 6 سال قبل میرپور ماتھیلو کے نوجوان منیر شیخ سے پسند کی شادی کی تھی ، میرا شوہر مجھ پر وحشیانہ تشدد کرتا رہتا ہے، خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات میرے شوہر منیر شیخ نے مجھ پر بری طرح تشدد کیا اور مجھے گھر سے نکال دیا ہے، ساری رات میں دربدر تھی اور میری 3 سالا بیٹی مجھ سے چھین لی ہے، اور مجھے خدشہ ہے کہ میری بیٹی کو منیر شیخ قتل کردے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ میرپور ماتھیلو پولیس نے مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میرے شوہر نے بہت ظلم کیا ہے اب میں کہاں جاؤں، انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا کہ میری بیٹی مجھے واپس دلائی جائے مجھے اور میری بیٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں