گورنمنٹ پرائمریری اسکول دریا خان گبول کے ٹیچر پر پولیس کا وحشیانہ تشدد

منگل 5 اپریل 2022 22:41

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) گورنمنٹ پرائمریری اسکول دریا خان گبول کے ٹیچر پر پولیس کا وحشیانہ تشدد، ٹیچر زخمی، ٹیچرز اور طالب علموں کا پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب گورنمنٹ پرائمری اسکول دریا خان گبول کے استاد غلام مصطفی گبول پر جروار پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی فتح علی مشوری کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا، جس کے تیجے میں استاد زخمی ہوگیا، جس کے بعد اساتذہ اور طالب علموں کا اے ایس آئی فتح علی مشوری کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر استاد غلام مصطفی گبول و دیگر طلبا نے میڈیا کو بتایا کہ جروار پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی فتح علی مشوری نے بلا جواز استاد پر تشدد کیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر ایس ایس پی گھوٹکی کی دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں