بس اسٹاپ میرپور ماتھیلو کے قریب کباڑی کے دکان کو آگ لگ گئی، دکان میں پڑا ہوا سامان جل کر خاکستر

جمعرات 21 اپریل 2022 00:32

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2022ء) بس اسٹاپ میرپور ماتھیلو کے قریب کباڑی کے دکان کو آگ لگ گئی، دکان میں پڑا ہوا سامان جل کر خاکستر، آگ بجلی کے ٹرانسفارمر میں اسپارکنگ کی وجہ سے لگی ہے، میرا سات لاکھ کا نقصان ہوا ہے، دوکاندار محراب چوہان، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو بس اسٹاپ کے قریب کباڑی کے دوکان کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوکان میں پڑا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر بن گیا، ان حوالے سے دوکاندار محراب چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ آگ بجلی کے ٹرانسفارمر میں اسپارکنگ کی وجہ سے لگی ہے، جس کے نتیجے میں میرا سات لاکھ کا نقصان ہوا ہے، انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں