ڈہرکی شہر کے میاں عبدالسمیع محلہ سے 20 روز قبل دو بچیاں اور ایک بیٹے سمیت اغوا ہونے والی خاتون بازیاب نہ ہوسکی

جمعرات 21 اپریل 2022 00:32

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2022ء) ڈہرکی شہر کے میاں عبدالسمیع محلہ سے 20 روز قبل دو بچیاں اور ایک بیٹے سمیت اغوا ہونے والی خاتون بازیاب نہ ہوسکی، ورثا کی جانب سے ایس ایس پی آفیس کے سامنے احتجاج، تفصیلات کے مطابق ڈہرکی شہر کے میاں عبدالسمیع محلہ سے بیس روز قبل دو بچیاں عائشہ، میرب اور ایک بیٹے اویس بھٹو سمیت اغوا ہونے والی خاتون صابرہ بھٹو بازیاب نہ ہوسکی، جن کیورثا کی جانب سے ایس ایس پی آفیس میرپور ماتھیلو کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر رہنماں محمد حنیف بھٹو، غلام حسین بھٹو، عابد بھٹو و دیگر نے کہا کہ ہماری عورت کو ہکڑا برادری کے غلام محمد ہکڑو، ندیم ہکڑو، ندیم ہکڑو دیگر نے اغوا کیا ہے اور جن کا ڈہرکی تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار بھی نہیں کر رہی اور عورت اور ان کے بچوں کو بھی بازیاب نہیں کروا رہی انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں