میرپور ماتھیلو کے قریب تین دن قبل جروار کے شہری سے ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاج

ہفتہ 30 اپریل 2022 21:49

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) میرپور ماتھیلو کے قریب تین دن قبل جروار کے شہری سے ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاج، پولیس کے خلاف شدید نعریبازی، استاد راحب بوزدار سے چھینی ہوئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تین دن قبل میرپور ماتھیلو کے قریب ڈہرکی سے جروار کی طرف آتے ہوئے جروار کے اسکول ٹیچر راحب علی بوزدار سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس کی قیادت استاد راحب بوزدار، دلیپ کمار، پرویز بوزدار، سید محبوب شاہ و دیگر نے کی اس موقع پر رہنماں نے پولیس کے خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ تین دن قبل دن دیہاڑے ڈہرکی کے قریب استاد راحب بوزدار سے 12 لاکھ روپے مسلح افراد نے چھینے ہیں لیکن پولیس چھینی گئی رقم واپس دلانے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے، جو کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے، انہوں نے مزید کہا ہم نے پلویس ڈاکں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے عید خرچی لینے میں مصروف ہے انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر حکام سے استاد راحب بوزدار سے چھینی ہوئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے،

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں