گھوٹکی میں یونین کونسل ڈانگرو کی پولنگ اسٹیشن ابل گڑہی پر جھگڑا اور ہوائی فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 26 جون 2022 16:35

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اتوارکو ضلع گھوٹکی میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری رہا، تاہم مختلف پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ، ہنگامے اور جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں یونین کونسل ڈانگرو کی پولنگ اسٹیشن ابل گڑہی پر جھگڑا اور ہوائی فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جھگڑا پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے کارکنوں میں ہوا جبکہ جھگڑے کے باعث پولنگ کے عمل میں خلل بھی پیدا ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نفری جیسے ہی موقع پر پہنچی تو مشتعل افراد نے جی ڈی اے امیدوار کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے البتہ صورتحال پر کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں