جئے سندھ قومی محاذ کی مرکزی کال پر سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی ریلی مظاہرہ

جمعرات 30 جون 2022 23:15

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) جئے سندھ قومی محاذ کی مرکزی کال پر سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی ریلی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق جسقم کی مرکزی کال پر سندھ کے دوسرے شہروں کی طرح میرپور ماتھیلو میں بھی سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب سے گھنٹا گھر چوک پر ایک جلسے کی صورت حال اختیار کر گئی اس موقع پر فقیر رمضان کلوڑ، قربان عباسی ، ندیم ملانو، مکیش کمار کمال مہر و دیگر کا کہنا تھا کہ پنجاپ نے ہمیشہ سندھ کے حقوقِ پر ڈاکہ ڈالا ہے اس مرتبہ بھی سندھ کا پانی بند کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ یزید سے کم نہیں ہیں وہ ہمیشہ اپنے ڈیموں میں پانی ذخیرہ کر کے غیر قانونی کینال چلا رہے ہیں سندھ کے فصل تباہ ہو رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے لیکن سندھ کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں سندھ کے حکمران صرف اقتدار کی جنگ لڑنے میں مصروف رہے ہیں افسوس ہے کہ سندھ کا کوئی بھی نمائندہ سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف عملی آواز اٹھانے کو تیار نہیں ہے ہم پنجاپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی دادا گیری پر نظر ثانی کرے ایسے نہ ہو کے سندھ کے کامریڈ پنجاب کے راستے بند کردیں..

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں