میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے علاقوں میں تیز بارش سے نظام زندگی درہم برہم

اتوار 24 جولائی 2022 00:05

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2022ء) میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے علاقوں میں تیز بارش سے نظام زندگی درہم برہم، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو اور قرب و جوار کے علاقوں میں ہونے والی تیز بارش نے تباہی مچادی ، کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ شہر بھر کے محلوں میں بارش کا پانی ناقص نکاسی کے نظام کی وجہ سے گھروں میں داخل ہوگیا ، اکثر علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں