کچے کے علاقوں میں موجود پانی کے پیش نظر پولیو مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعرات 4 اگست 2022 19:58

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں موجود پانی کے پیش نظر پولیو مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ ضلع کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی شاہد علی شاہ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر وقار ڈہر سمیت متعلقہ میڈیکل افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران کے پی کے میں 14 پولیو کیس رپورٹ ہونا ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے اس لئے ہم سب کو مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پولیو مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ مون سون کی بارشوں اور کچے کے علاقوں میں موجود پانی کے پیش نظر مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کی جائے تاکہ ضلع کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں