کسی بھی دور میں اہلسنت کا دہشت گردی اور فرقہ واریت سے تعلق نہیں رہا،اہلسنت والجماعت

جمعہ 14 نومبر 2014 15:47

گولارچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء)شکار پور میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے عورتوں اور بچوں کو گرفتار کرکے حکومت نے اہلسنت عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ایس ایس پی شکار پو ر جاوید جسکانی جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایس ایس پی جاوید جسکانی کو برطرف کرکے تمام معاملے کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کسی بھی دور میں اہلسنت کا دہشت گردی اور فرقہ واریت سے تعلق نہیں رہا پرامن اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں پھر کیوں ہمیں پریشان کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں اور میڈیا کے سامنے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر جنید علی عرف جونی کے اعترافی بیان کے باوجود سپاہ محمد کے سربراہ اور سیکڑوں عوام اہلسنت کے قاتل غلام رضا نقوی کو رہا کردیا گیا ہے سیکیورٹی ادارے خود جن کو اپنی پریس کانفرنسز میں شواہد کے ساتھ دہشت گرد بتاتے ہیں انہیں رہا کردینے اور معصوم بچوں اور عورتوں کو گرفتار کرنے سے عوام میں شدید اشتعال پھیل رہا ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت گولارچی کے رہنماء سفیر احمد ، مفتی عبدالحمید کمہار ، محمد صادق گجر ، محمد عمران جٹ، عبدالوحید گل،مولانا محمد شاہ و دیگر نے شکار پور میں اہلسنت کے ساتھ جاری ناانصافیوں پر احتجاجی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اہلسنت بچوں اور عورتوں کو فوری رہا کیا جائے بصورت صوبائی جماعت کی پالیسی کے مطابق سخت احتجاج کریں گے بعد ازاں جمعہ کے اجتماع میں اہلسنت کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئیں۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں