دیامر میں گندم کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان

منگل 18 فروری 2020 14:31

دیامر میں گندم کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان راجہ فضل خالق نے کہا کہ دیامر میں گندم کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،گندم کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہے، عوام سول سپلائی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں ، گندم کی کمی اور تقسیم میں کوئی دقت اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

چلاس میں تھک نیاٹ کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک نے مزید کہا کہ تھک نیاٹ میں گندم کوٹہ کی کمی دور کرنے کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔تھک نیاٹ کے کوٹہ سے سپیشل پرچیوں کاخاتمہ کریں گے، عوام علاقہ کمیٹی بناکر سول سپلائی سے رجوع کریں،تھک نیاٹ کے عوام کی خواہش پر محکمہ خوراک گندم کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تمام مطالبات جائز ہیں،گندم کی ماہانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔سیکرٹری خوراک راجہ فضل خالق نے چلاس گندم ڈپو کا بھی دورہ کیا اور گندم ویٹیج اور معیار بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں