ضلعی انتظامیہ کی ہوٹل و بیکری مالکان و گرانفروشوں کے خلاف کارروائی

پیر 15 جنوری 2018 14:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) انتظامیہ حرکت میں آگئی ،شہر میں انتظامیہ کا نامی گرامی ہوٹلوں، بیکری بھٹیوں پر اچانک چھاپے، ناقص اشیاء تیار کرنے اور بیچنے پرمتعدد افراد کو حوالات پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چودہدری کے حکم پرتحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ،میونسپل پولیس فورس،لیوی اور پولیس جوانو ں کے ہمراہ گھڑی بازار، کرنل حسن روڈ ،گھڑی بازار، کرنل حسن خان بازار، این ایل آئی چوک، نسیم سینما بازار، ائیرپورٹ بازار اور کشروٹ بازار کے مختلف ہوٹلوں، دکانوں، جنرل سٹوروںپر اچانک چھاپے، چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو خلاف ورزی پر دھر لئے گئے اور ان پر بھاری جرمانے بھی کئے جبکہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرنے والے درجنوں افراد کو تحریری درخواست پر انہیں نوٹس کر کے پابند کر دیا گیا کہ وہ آ ئندہ خلاف ورزی نہیں کریں گے چھاپوں کے دوران گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ناقص صفائی اور آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے پر درجنوں ہوٹل مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

چھاپوں کے دوران ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے حکم پر انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر مہنگائی، تجاوزات،گرانفروشی،اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کیخلاف کریک ڈاون کررہے ہیں اور بڑی مقدار میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کر رہے ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے جرمانے ،جیل اور دکانوں کو سیل کرنے سمیت مختلف سزائیں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں