اساتذہ کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کی ضرورت ہے ،ثناء الله

منگل 16 جنوری 2018 15:22

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)سابق سیکرٹری ایجوکیشن ثناء اللہ نے کہا ہے اساتذہ کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔اچھی روایات کو آگے بڑھائیں گے’پروفیشنل معاملات پر سمجھوتہ نہیں ہو گا’بلاشبہ اساتذہ کی تربیت نونہالان کی تربیت کے تناظر میں بہت ضروری ہے ہر شعبہ زندگی میں افراد کار کی روز افزوں ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بنیادی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری معلم یا مدرس پرعائد ہوتی ہے۔

بچے کا پہلا مدرسہ ماں کی گود ہوتی ہے جہاں وہ مختلف اشیاء اور کے ناموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا سیکھتا ہے۔ لیکن بعد کی زندگی میں اسے ان لوگوں کی ضرورت پڑتی ہے جو تعلیم و تربیت کے مختلف مراحل سے گزار کر اسے عملی زندگی میں قدم رکھنا سکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام والدین کے پاس اتنا وقت اور صلاحیتیں نہیں ہوتیں کہ وہ تیز رفتار ترقی کی دوڑ میں بچوں کو شامل کرنے کے قابل بنا سکیں۔

لہذا انہیں اساتذہ کی خدمات درکار ہوتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ تدریس کے مراحل میں اضافہ اور طریقہ کار میں مسلسل تبدیلی واقع ہوتی جارہی ہے چنانچہ شعبہ تدریس میں داخل ہونے والوں، یعنی اساتذہ کی اپنی تیاری کا کام بھی سائنسی انداز اختیار کرتا جارہا ہے اور جب یہ اساتذہ اپنے تربیتی مراکز سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں تو مختلف عمروں کے بچوں اور بڑوں کی تعلیم و تربیت کے فن سے پوری طرح آگاہ ہوتے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں