ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتما م ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ کی افتتاحی تقریب

بدھ 16 جنوری 2019 15:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتما م ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری تھے۔وائس چانسلر کے ہمراہ ا ڈائریکٹر آئی ٹی خالد آمین بھی موجود تھے ۔

ا یچ ای سی کے سرپرستی میں ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ مقابلہ سیریز میں پاکستان بھرکی یونیورسٹیوں کے طلباء شریک تھے اور اس مقابلے میں KIUکے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی دو ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ مائیکروسافٹ ایمجن کپ مقابلہ انعقاد کرنے کا مقصدکمپیوٹر سے منسلک طلباء کو روزگار اور کمپیوٹر سے متعلق مزید معلومات او ر تعلیم سیکھنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سطح پر ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ مقا بلہ جیتنے والی ٹیم امریکہ میںہونے والی عالمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی نیز وائس چانسلر KIUڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نیKIUکے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ہیڈ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قراقرم یونیورسٹی کے طلباء کو ایچ ای سی کی سرپرستی میں ہونے والے مائیکرو سافٹ ایمجن کپ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کمپیوٹر سائنسز کے طلباء کی حوصلہ افزائی اور بہترین رہنمائی کرے تاکہ طلباء اس مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندیگی کرسکیں ۔

ایچ ای سی کی سرپرستی میں ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ 2018مقابلے میں نسٹ یونیورسٹی کی پہلی جبکہ سٹی یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ آئی ٹی اور بحریہ یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں