قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد روانہ

بدھ 16 جنوری 2019 15:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کا18رکنی دستہ آل پاکستان انٹریونیورسٹی زونل کرکٹ چمپئین شپ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام انٹریونیورسٹی زونل کرکٹ چمپئین شپ کے مقابلے ہورہے ہیں جس میں KIUکرکٹ ٹیم پول سی میں ہے ، جہاں پر KIU پاکستان بھر کی بیس ٹیموں سے مدمقابل ہونگی ۔KIUکرکٹ ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اورنگزیب جبکہKIUشعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے لیکچرار مشتاق احمد کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں