قراقرم یونیورسٹی کے 50طلبا کو پاکستان بیت المال وظائف دے گی ، معاہدہ پر دستخط

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی50طلبہ و طالبات کو پاکستان بیت المال کی طرف سے وظائف دیئے جائیں گے۔قراقرم یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب گورنر ہاؤ س میں منعقدہوئی۔ معاہدہ پر قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے جبکہ پاکستان بیت المال کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے دستخط کئے۔

باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستا ن راجہ جلال حسین مقپون،وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ ، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس،ڈین ڈاکٹر محمد رمضان ،ڈین ڈاکٹر خلیل احمد، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ،ڈائریکٹر کوارڈنیشن میر تعظیم اختر اور شعبہ بین القوامی تعلقات عامہ کے ہیڈ ڈاکٹر تصوررحیم بیگ شریک تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر دستخط کے بعد وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بیت المال کے ایم ڈی نے کہاکہ بیت المال اس سال قراقرم یونیورسٹی کے 50 مستحق طلبائ و طالبات کوظائف فراہم کرے گا جبکہ اگلے سال وظائف کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 25طلبہ وطالبات کو وظیفہ فراہم کئے جائیں گے۔مجموعی طورپر پاکستان بیت المال قراقرم یونیورسٹی کے 75طلبہ وطالبات کو وظائف مہیا کریگا۔ تقریب کے آخر میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطائ اللہ شاہ نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کو یونیورسٹی سوینئر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں