قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآت و نعتیہ مقابلے کا اہتمام

ہفتہ 25 مئی 2019 12:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے حسن قرآت اور نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ مقابلے کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے آرٹس کلچر اینڈ ڈرامیٹیک سو سائٹی نے کیا۔ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔حسن قرآت اور نعتیہ مقابلے میں طلبہ و طالبات نے خوبصورت اور سریلی انداز میں قرآت اور نعتیہ کلام پڑھ کر حا ضرین سے خواب داد حاصل کی اور محفل میں عقیدت کے رنگ بکھیردیئے ۔

نعتیہ مقابلے کے مہمان خصوصی قراقر م یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز ،منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حسن قرآت و نعتیہ مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ رسول اللہ ؐکی سیرت ہمارے لیے نمونہ عمل ہے ۔

ان کی سیر ت میںبہترین اورمثالی زندگی گزانے کے لیے ذرائع موجود ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ ؐکی زندگی کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں۔انہوںنے کہاکہ رسول اللہؐکی زندگی سراپا قرآن ہے ۔جس پر عمل کرکے نجات اور کامیابی یقینی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مختصر زندگی ہے ،ا س میں سب کچھ ختم ہوجانا ہے ،لہذا ایسا کام کرو جسے دنیا دیارکھے ،اپنے اندر ایسا اخلاق پیدا کرو جسے سب پسند کریں ،کیونکہ رسول پاک کی خلقت و بعثت کو بنیادی مقصد ہی انسانوں کی مکارم اخلاق کو درست کریں۔

لہذاپیارے نبی ؐکے امتی کے طورپر اپنے اندار اخلاقیات ،انسانیت ،دوسروں کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئیں ۔محبت ،رواداری ،اخلاق کو عام کریں۔ انہوںنے کہاکہ قر قراقرم یونیورسٹی کے طلباء میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں ان کی صلاحتیوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔آج کا یہ حسن قرآت اور نعتیہ مقابلہ رکھنے کا مقصد بھی طلبا ء میں چھپی صلاحیتوں کو اجا گر کرنا ہے ۔

وائس چانسلر نے مقدس ماہ مبارک رمضان میں دلوں کو شاد وسکون بخشنے کے لیے حسن قرآت اورنعتیہ مقابلہ کا اہتمام کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء کے مابین ہونے والے حسن قرآت مقابلے ماڈرن لنگویجز کے طالب علم احمد حسین نے پہلی ، بائیو سائنسز کے طالب علم ضامن علی نے دوسری جبکہ شعبہ ماڈرن لنگویجز کی طالب علم رضوان اللہ کی تیسری پوزیشن ،جبکہ نعتیہ مقابلے میں ماڈرن لنگویجز کے طالب علم احمد حسین نے پہلی ،ایجوکیشن کی طالبہ ثانیہ علی نے دوسری ،شعبہ بہوئریل سائنسز کی طالبہ زائدہ بتول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا ۔

حسن قرآت اور نعتیہ مقابلے کے اختتام پر مہمانوںنے پروگرام کے منتظمین اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبا ت کے درمیان شیلڈ ز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں