قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سمسٹر بہار کے امتحانات شروع

ہفتہ 22 جون 2019 13:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کے فائنل امتحانات شروع ہوگئے۔ سمسٹر بہار کے فائنل ٹرم کے امتحانات26جون تک جاری رہیں گے۔ فائنل ٹرم امتحانی کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امتحانات کو اچھے انداز میں کروانے کے لیے ڈینز، کنٹرولر امتحانات اور شعبہ جات کے ایچ او ڈیزپر مشتمل کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ۔جو مختلف اوقات میں دوران امتحانات امتحانی کلاس رومز کا دورہ کرتے ہیں اور امتحانات کے انتظامات اور سہولیات سمیت پیپر کے طریقے ہائے کار کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں