قراقرم یونیورسٹی موسمیاتی تبدیلی اور گلیشئیرز پر برن یونیورسٹی جرمنی اور روپانی فائونڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریگی

جمعرات 18 جولائی 2019 12:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ساتھ برن یونیورسٹی جرمنی اور روپانی فائونڈیشن کا وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں اداروں نے قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ مل موسمیاتی تبدیلی اورگلیشئر ز پر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ برن یونیورسٹی جرمنی ، روپانی فاونڈیشن ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر سید معظم نظامی سمیت یونیورسٹی فیکلٹی ممبران شریک تھے۔

ملاقات کے دوران قراقرم یونیورسٹی کے کلائمیٹ کے گروپ نے گزشتہ چھ ماہ میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئر ز پر کئے جانے والے کام کے حوالے سے برن یونیورسٹی جرمنی اور روپانی فائونڈیشن کے وفد کو پریذنٹیشن بھی دیا۔ملاقات میں دونوں اداروں نے مستقبل قریب میں قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ دیگر منصوبوں پر بھی مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں