فنانس ڈویژن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو طلباء کے فیسوں کی مد میں 3 کروڈ روپے جاری کردیئے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 00:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پرفنانس ڈویژن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو طلباء کے فیسوں کی مد میں 3 کروڈ روپے جاری کردیئے۔واضح رہے کہ قراقرم یونیوسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں مالی بحران سے نمٹنے کیلئے طلباء سالانہ فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا جس سے غریب والدین کے طلباء کو اپنا تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوچکا تھا جبکہ طلباء کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑھ چکا تھا۔

(جاری ہے)

فیسوں کے اضافے کے خلاف طلبہ و طالبات نے کئی روز تک مین یونیورسٹی روڈ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا تھا۔اس صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے دفتر میں طلب کیا اور صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے طلبہ کی فیسوں کے مد میں ساڑھے چار کروڈ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا تھا جس میں گزشتہ روز وزیراعلی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں محکمہ خزانہ نے تین کروڈ روپے ریلیز کردی ہیں اور اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی ہے وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق طلبہ کے فیسوں میں کئے گئے اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے گا اور طلبہ و طالبات کو حسب سابق تمام رعایتی سہولیات دستیاب ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں