قراقرم یونیورسٹی میں طلباء کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے تیسرے سیشن کا اہتما م،طلبہ وطالبات کی بھرپور شرکت

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سٹودنٹس ڈیلوپمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجرز آفس کے زیر اہتمام تمام شعبہ جات کے آخری سمسٹر کے طلبہ وطالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے عنوان پر شا ندار سیشن کا اہتمام کیاگیا۔ سیشن میں آخری سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشینز کے مطابق سیشن کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرکے فارغ ہونے والے آخری سمسٹر کے طلبا کوعملی زندگی میں معاشرے کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈالنے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباکو دیگر مہارتیں پیدا کرنے سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔

کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ سیشن میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیچز امجد علی نے خصوصی سپیکر کے طورپر شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ہیڈ ڈاکٹر تصوررحیم بیگ بھی موجود تھے۔ کیرئیر کونسلنگ سے متعلق منعقدہ سیشن ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیچز امجد علی اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ہیڈ ڈاکٹر تصوررحیم بیگ نے کامیاب زندگی گزارنے کے بہترین اصول، بہترین پریڈنٹیشن کی مہارتیں سمیت مارکیٹ کو ضرورت صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی بہترین طریقوں کے حوالے سے طلبہ وطالبات کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے جامعہ قراقرم کی سٹودنٹس ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجرز آفس وائس چانسلر کے سربراہی و رہنمائی میں مزید سیشن کا انعقاد کرے گی۔تاکہ طلبا معاشرے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر ایسی صلاحتیں پیدا کریں جو معاشرے کے لیے کارآمد ثابت ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں