قراقرم یونیورسٹی میں دوسرا قومی یوتھ سمٹ کا آغاز،ملک بھر کی جامعات کے طلبہ وطالبات کی شرکت

پیر 21 اکتوبر 2019 23:07

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پانچ روزہ دوسرا قومی یوتھ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔یوتھ سمٹ میں پورے ملک کے مختلف جامعات کے طلبہ وطالبات شریک ہیں۔ پانچ روزہ یوتھ سمٹ 26اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس کے دوران ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، حیاتیاتی نظام میں تنوع، یوتھ ڈیوپلمنٹ پروگرام، سی پیک سے حاصل شدہ مواقع، ایس ڈی جی کے پروگرام میں خواتین کی شمولیت، کارکردگی اور ترقی، ثقافتی اثر اور تصوف،پائیدار سیاحت کو فروغ دینے،ایس ڈی جی اور پاکستان چین اقتصادی راہداری کی اہمیت جیسے موضوعات پر ماہرین، محقیقن سیر حاصل گفتگو کرینگے۔

پانچ روزہ یوتھ سمٹ کے شرکاء ہنزہ، عطا آباد جھیل اور خنجراب بارڈر سمیت دیگرعلاقوں کی سیر بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

قومی یوتھ سمٹ کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی اور گرو کون کے اشتراک سے کیاگیا۔قومی یوتھ سمٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان تھے۔ان کے ہمراہ سیکرٹری سروسز ظفروقار تاج سمیت وفاقی و ضلعی محکموں کے مختلف زمہ داران،ملک بھر کے جامعات کے طلبہ وطالبات شریک تھے۔

افتتاحی تقریب سے ڈپٹی سپیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف فنی و مہارتی لحاظ سے بھی اپنے آپ کو لیس کریں۔کیونکہ بغیر فنی ومہارتی شعبے کے ڈگری سے معاشرے کو وہ فائدہ حاصل نہیں ہوتاہے جو حاصل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو ابھی سے ہی آنے والے وقتوں کی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کسی بھی قوم و ملت کا قیمتی اثاثہ ہوتاہے جن کی بدولت قومیں عروج پر بھی پہنچتی ہیں اور بلندیوں تک بھی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں