قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلرکاہنزہ کیمپس کا دورہ کیمپس میں جاری سیا حت سیٹلائٹ اکاؤنٹنگ اور لینڈ یوز لنکوور چینج کے دو اہم منصوبے کے امور کا جائزہ لیا

جمعہ 15 نومبر 2019 00:03

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہنزہ کیمپس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے جاری دو اہم منصوبے سیا حت سیٹلائٹ اکاؤنٹنگ اور لینڈ یوز لنکوور چینج کے امور کا جائزہ لینے کے لئے ہنزہ کیمپس کا دورہ کیا۔ دورے میں وائس چانسلر کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے جاری منصوبوں کے حوالے سے کیمپس کے ڈائریکٹر رحمت کریم،ڈاکٹر کرامت علی اور امجد علی سے دونوں اہم منصوبوں کے حوالے سے تفیصلی گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

دونوں اہم منصوبوں کی قیادت خود وائس چانسلر کررہے ہیں۔ قراقرم یونیورسٹی ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق بعدازاں وائس چانسلر نے پروجیکٹ کوالٹی مینجمنٹ کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔ جس میں طلبا کی بھرپور شرکت رہی۔طلبا نے وائس چانسلر سے پروجیکٹ کوالٹی منیجمنٹ سے حوالے سے سوالات بھی پوچھے جن کا وائس چانسلر نے تسلی بخش جوابات دئیے۔جس کے بعد وائس چانسلر نے کیمپس میں جاری سول ورک کا معائنہ بھی کیا اور کام کے ناقص معیار پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر ورکس کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی سائٹ کا وزت کریں اور معیاری کا م کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں