قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے "ہماری آزادی اور طلباکے رویے "کے عنوان سے شاندار تقریری و ملی نغمہ مقابلے کا اہتمام

پیر 18 نومبر 2019 23:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے "ہماری آزادی اور طلباکے رویے "کے عنوان سے شاندار تقریری و ملی نغمہ مقابلے کا اہتمام کیاگیا۔ مقابلے میں قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سمیت فاطمہ جناح وویمن ڈگری کالج گلگت کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ طلبا نے ملی نغموں و تقریروں کے ذریعے آزادی کی اہمیت وافادیت اور آزاد ی میں نوجوانوں کا کردار اور ملک سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران، جی بی پرائیڈ ایسوسی ایشن کی سی ای او اور ان کی ٹیم سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ ایک پرٴْا من معاشرے کی بقاء کے لیے ضروری ہے کہ علم و تحقیق کو فروغ دیں، میرٹ کے ساتھ کھڑے ہوں اور برودباری اور برادشت پیدا کریں جو معاشرے ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں وہ معاشرے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کا میاب رہیںگے اوراللہ پاک سے دعا ہے کہ طلبا کو و ہ صلاحیتیں دیں جس کے ذریعے وہ ملک عزیز کی مزید بہترین خدمت کرسکیں۔

ان سے قبل ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان اور جی بی پرائیڈ ایسوسی ایشن کی سی ای او غزالہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں پر ملک کی تحفظ وبقائ سمیت ملکی ترقی کی اہم زمہ داری عائد ہوتی ہے لہذا نوجوان نسل اس اہم ذمہ داری کواحسن انداز میں ادا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ حصول تعلیم پر توجہ دیں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے "ہماری آزادی اور طلباکے رویے "کے عنوان پر ہونے والی شاندار تقریری و ملی نغمہ مقابلے میں فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج گلگت کی طالبہ ثومن یونس نے تقریری مقابلے میں پہلی،نائمہ جان نے دوسری جبکہ قراقرم یونیورسٹی شعبہ بیالوجی کی طالبہ مریم محمو د نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیاجبکہ ملی نغمے کی مقابلوں میں طالبہ فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج گلگت کی طالبہ ارم بتول نے پہلی ثانیہ اینڈ گروپ نے دوسری،انیلہ حیات اینڈ پارٹی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔

تقریری و ملی نغموں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اور حصہ لینے والے طلبہ وطالبات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں