قراقرم یونیورسٹی میں "پاکستان میں قیام امن کے لیے نوجوانوں کا کردار پیغا م پاکستان کی روشنی میں "کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:36

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "پاکستان میں قیام امن کے لیے نوجوانوں کا کردار پیغا م پاکستان کی روشنی میں " کے عنوان پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیاہے۔تربیتی ورکشاپ میں طلباکی تربیت اور تعلیم کے ذریعے نوجوانوں میں شمولیت کو آگے بڑھانے سمیت نوجوان نسل میں قیام امن اور ملکی تعمیر ترقی کے سلسلے میں ان کے کردار اور اہمیت کے حوالے سے شعور وآگاہی بیدار کی جائے گی۔

ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دو روزہ تربیتی ورکشاپ آج بھی جاری رہے گی۔ دوسرے روزہ تربیتی ورکشاپ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خصوصی طورپر شرکت کرینگے اور پیغام پاکستان کی روشنی میں قیام امن میں نوجوانوں کے کردار پر اظہار خیال کرینگے۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں قراقرم یونیورسٹی سینئر منیجمنٹ اسٹاف سمیت پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ر ستم خان ڈپٹی ڈائریکٹر، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادسمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شریک تھے۔

تربیتی ورکشاپ اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اشتراک سے منعقد کی ہے۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسنز ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق اور رستم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد افتتاحی تقریب میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پیغام پاکستا ن کی روشنی میں قیام امن کے لیے نوجوانوں کا کردار کے عنوان پر منعقد دوروزہ ورکشاپ کو اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے طلبا کو ورکشاپ کی اہمیت کو جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دلچسپی کے ساتھ سنے پر زور دیااور افتتاحی تقریب میں شریک معزز مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔

اس سے قبل کے ریسورس پرسنز نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مثالی امن کے قیام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن پر بات چیت کر تے ہوئے خیالات کا اختلاف ممکن ہے۔مگر ان اختلافات کو امن کے راستہ میں رکاؤٹ پیدا ہونے نہیں دینا ہے۔ انہوں نے شرکاء کے سامنے پیغام پاکستان کا قومی بیانیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے ہمارے نوجوانوں کو ملک کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے تربیت دینے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے میں ہم ان کو مثبت مقاصد کے لئے کیوں نہ استعمال کریں۔

ہمارا نوجوان متحرک ہے اور پوری دنیا میں ان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ دو روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ صلاحیتوں سے بھرپور ہمارے نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی کے لیے استعمال میں لائیں تاکہ پیغام پاکستان کے مخالف افراد کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑے۔ انہوں نے درخواست کی کہ سوشل میڈیا علم پھیلانے کا ذریعہ ہے لہذا سوشل میڈیا پر علم،محبت اور بھائی چارگی کو بانٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔ تاکہ مثبت اثر پڑے اور جو ہمیں کامیابی کی طرف لے جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں