قراقرم یونیورسٹی میں "گلگت بلتستان میں نامیاتی و ماحولیاتی سیاحت کے امکانات"کے عنوان پرپالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد، محقیقین،سکالرز اور ماہرین کی شرکت

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:41

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "گلگت بلتستان میں نامیاتی و ماحولیاتی سیاحت "کے عنوان پرپالیسی ڈائیلاگکا انعقاد کیاگیا۔پالیسی ڈائلاک کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی، آ ئی سی آ ئی موڈ،ورلڈ وائلڈ لائف نے کیاتھا۔پالیسی ڈائلاک میں صوبائی وزیرتعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال،صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی رضوان،وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ویڈیولنک کے ذریعے اسلام آباد سے،، ڈبلیوڈبلیو ایف،قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران،صحافی حضرات سمیت دیگر اداروں کے زمہ دار افراد موجود تھے۔

گلگت بلتستان میں نامیاتی و ماحولیاتی سیاحت کے امکانا ت پر ماہرین و محققین کے جانب سے تحقیقی مقالے بھی پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تحقیقی مقالوں کے ذریعے محقیقین نے گلگت بلتستان میں پائی جانے والے وسائل سمیت ان وسائل کو درپیش خطرات اور ان کے حل کے حوالے سے بتایا۔ ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشینز کے مطابق قراقر م یونیورسٹی میں منعقدہ پالیسی دائلاک سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال و ممبرصوبائی اسمبلی حاجی رضوان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں قدرتی وسائل سمیت سیاحتی مقامات سے مالا مال خطہ ہے۔

ان مقامات کی تشہیر اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ کی سربراہی میں ان کی ٹیم اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے ذریعے خطے کو درپیش خطرات اور ان کے حل کے لیے کام کررہی ہے۔یہی کام حکومت کو مد د فراہم کررہاہے۔جس پر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حکومت یونیورسٹی کی جانب سے تیار کئے جانے والے مواد کو اپنی پالیسوں کا حصہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور کام کررہی ہے۔یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والی رہنمائی ہی مسائل کے سدباب میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔امید ہے یونیورسٹی اسی طرح ہمیں رہنمائی فراہم کریگی۔

تاکہ مل کر مسائل کو ختم کرسکیں۔ڈائلاک کے اختتام پر ویڈیو لنک کے ذریعے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی قدرتی ذخائر کی تحفظ سمیت گلگت بلتستان میں نامیاتی و ماحولیاتی سیاحت کے مواقع اور ان پر پڑنے والے اثرات،وجوہات اور ان کے سدباب کے لیے کا م کررہی ہے۔وائس چانسلر نے پالیسی ڈائلا ک میں شریک سیاسی، محققیقن اور مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں